بجلی ٗ پٹرول ٗ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ٗ صنعتی شعبہ کی مشکلات بڑھ گئیں

Jun 07, 2022

ملتان (جنرل رپورٹر )ایوان تجارت و صنعت ملتان کے سینئرنائب صدرسہیل طفیل اور نائب صدر نوید اقبال چغتائی نے بجلی کے بڑھتے ہوئے ٹیرف،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور صنعتی شعبہ کو گیس کی عدم دستیابی پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کاروباری حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں جس سے صنعتی شعبہ کیلئے بھی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو مرحلوں میں 60 روپے لیٹر کا اضافہ سے مہنگائی کا گراف اور بلند ہو جائیگا۔ ان حالات میں صنعتی یونٹ کو چالو رکھنا بہت مشکل ہوگیا اور کارخانے ،فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں۔یکم جولائی 2022 سے بجلی کے ٹیرف میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے جسکے نتیجہ میں فی یونٹ پچیس روپے کا ہو جائیگا۔اس اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔ حکومت سے استدعا ہے کہ انڈسٹری کو چالو رکھنے اور روزگار مہیا رکھنے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات عمل میں لائے۔

مزیدخبریں