قصور: اسسٹنٹ کمشنرز کی کارروائیاں 10ہزار کلو گھی‘21ہزار لٹر کوکنگ آئل 3050تھیلے چینی کے برآمد

 قصور (نمائندہ نوائے وقت)اسسٹنٹ کمشنرز کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں‘10ہزار کلو گھی‘21ہزار لیٹر کوکنگ آئل اور 3050تھیلے چینی کے برآمد کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر قصور اورنگزیب سدھو نے کوٹ اعظم خان شہر قصور میں کارروائی کرتے ایک گودام سے 10 ہزار کلو گرام گھی اور 1650تھیلے چینی کے برآمد کر لئے۔ اسسٹنٹ کمشنر چونیاں خرم حمید نے کارروائی کرتے 21 ہزار لٹر کوکنگ آئل اور 1400 چینی کے تھیلے برآمد کر لئے ۔

ای پیپر دی نیشن