نارنگ منڈی ( نمائندہ نوائے وقت) نارنگ شہر اور گردونواح میں گیسٹرو میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ واحد دیہی مرکزصحت میں سہولیات کا فقدان ادویات بازار سے خریدنے پرمجبور مہنگائی کی وجہ سے پہلے ہی پریشان ہیں ادویات بھی مہیا نہیں کی جا رہی ہیںاہل علاقہ کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق اہل علاقہ پیٹ کی مختلف بیماریوں گیسٹرو وغیرہ میں مبتلا ہو کر روزانہ درجنوں کے حساب سے دیہی مرکزصحت نارنگ آرہے ہیںجہاں پر ادویات کا شدید فقدان پیدا ہو چکا سماجی شخصیت نثار احمد مغل‘ سابق کونسلر سلیم مغل نے گفتگو کرتے کہا کہ عام آدمی کیلئے مہنگائی کے طوفان کیساتھ ساتھ سرکاری ہسپتالوں میں عام بیماریوں کی ادویات بھی نہ ملنا موجودہ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے انہوں نے سیاسی نمائندوں سمیت اعلیٰ حکام سے مقامی ہسپتال میں ادویات کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
نارنگ منڈی :دیہی مرکزصحت میں سہولیات کا فقدان‘اہل علاقہ کا احتجاج
Jun 07, 2022