نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)ناموس رسالت ؐ پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی کرنیوالوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے بھارتی حکمران پارٹی کے اس شرمناک عمل سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں حکومت پاکستان بھارتی سفیر کو بلا کر احتجاج ریکارڈ کرائے اور شان رسالت مآب ؐ میں گستاخی کرنیوالے بھارتیہ جنتاپارٹی کے عہدیداران اور دیگرافراد کے خلاف سخت رد عمل دے کوئی بھی مسلمان توہین رسالت ؐ برداشت نہیں کرسکتاان خیالات کااظہار امن کمیٹی تھانہ نارنگ کے صدر عامر جمیل بٹ‘ چیئرمین ملک یوسف‘ یاسین بھٹی‘ چوہدری سخاوت علی‘ شہبازاحمد‘ اعظم علی باجوہ‘ قاری خالد چشتی‘ صداقت علی ڈگرا‘ سردارہاشم علی مان‘ قاری الیاس شاہد‘ عبدالوحید زرگر‘ شیخ اعجاز احمد‘ حافظ سیف اللہ‘ شمیم حیدرشاہ‘ فاروق اعوان‘ ملک نصیر‘ اعظم شاہ‘ تنویرشاہ‘ اورنگزیب پنوں‘ قاری ماجد‘ مفتی ندیم اور صوفی قاسم نے کیا ۔