صدارتی ایوارڈ یافتہ رائس ایکسپورٹر چوہدری ذوالفقار پر تشدد کے ملزموں کو جلد گرفتارکیا جائے: علی ہاشم و دیگر

Jun 07, 2022

سید والا (نامہ نگار) گورنمنٹ کو سالانہ 20 کروڑ روپے سے زائد ٹیکس دینے والی فرم کے مالک ، صدارتی ایوارڈ یافتہ رائس ایکسپورٹر چوہدری ذوالفقار آرائیں کیساتھ غنڈہ گردی،بہمانہ تشددکی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے واقعہ کی چیئرمین رائس ایسوسی ایشن آف پاکستان علی ہاشم اصغر، رائس ایسوسی ایشن ننکانہ ،رائس ایسوسی ایشن موڑکھنڈا، رائس ایسوسی ایشن منڈی فیض آباد،رائس ایسوسی ایشن واربرٹن کے عہداران آرائیں اتحاد آف پاکستان،آرائیں کمیونٹی ننکانہ صاحب۔ ایم کیو ایم کے سینئر نائب صدر آغا محمد علی المعروف آغا جانی،آغاعشرت عباس،شیخ ریاض احمد شاہد‘ وقاص خان کاکڑ،فریاد حسین بسمل، رائے ضیا ساہی اور ضلع ننکانہ کی مختلف تنظیموں کے علاوہ پاکستان بھر کی تمام ضلعی آرائیں کمیونٹی اتحاد تنظیموں نے پر زور مذمت کرتے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث تمام کرداروں کوگرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

مزیدخبریں