کوئٹہ(بیورورپورٹ) سنیئر صوبائی وزیربلدیات سردار محمدصالح بھوتانی نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے میں تمام قسم کے تضادات سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔یہ بات انہوں نے کلی شابو میں حمید کامریڈ لانگو کی دعوت پر جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ٹکری صادق لانگو ،وڈیرہ محمد رحیم لانگو،ملک غوث بخش لانگو ،سید عظیم شاہ ،حاجی عزیز اللہ لانگو ، حاجی غلام قادر لانگو،حاجی اختر محمد لانگو ،رشید لانگو ، وڈیرہ قاسم لانگو ،رشید لانگو اوردیگر بھی موجودتھے۔سردارمحمد صالح بھوتانی نے کہا کہ ترقی کیلئے اختلافات سے بالاتر ہوکر مثبت سوچ کو اپنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ صوبے میں امن و امان کا مسئلہ حل ہو اور غیر ملکی سرمایہ کیلئے سازگار ماحول پیدا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ بلدیات اپنے محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے نہ صرف شہری علاقوں بلکہ مضافات میں بھی صفائی پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔
ترقی کے لیے مثبت سوچ اپنانا ہوگی:سردارصالح بھوتانی
Jun 07, 2022