انٹرڈویژنل ویمنز سافٹ بال چیمپین شپ کا ٹائٹل کراچی کے نام

حیدرآباد(نیوز رپورٹر) کراچی سافٹ بال ٹیم نے حیدرآباد کو8ر رنز سے شکست دیکرساتویں انٹرڈویژنل ویمنز سافٹ بال چیمپیئن شپ کاٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پبلک اسکول حیدرآباد میں کھیلے گئے فائنل میں دفاعی چیمپئین کراچی نے اپنی شاندارپرفارمنس سے کھیل کے تینوں شعبوں میں حیدرآبادکومات دیدی فائنل میںحیدرآباد نے پہلی اننگز میں1 ر ن اسکور کیا جواب میں کراچی نے 4رنز بنائے دوسری اننگز میں حیدرآباد کی ٹیم کوئی رنز نہ بناسکی کراچی کے کھلاڑیوں نے اپنی دوسری اننگز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 5 رنز اسکور کرکے اپنا مجموعی اسکور9 تک پہنچاکر حیدرآباد کیخلاف 8 رنز سے فتح حاصک کرکے چیمپئین شپ 
کا تاج اپنے سرسجا لیا کراچی کیجانب سبین، مرسلین اور فراشہ نے2 دو رنز اسکور کئے حیدرآباد کیجانب سے تلسی میگھوار نے ایک رن بنایا کراچی کی زرلش شکیل فائنل کی بہترین پلیئرقرارپائیں قبل ازیں تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں لاڑکانہ نے سکھر کو 4کے مقابلے میں 9رنزسے شکست دیکر برونز میڈل اپنے نام کیا چیمپئین شپ میں کراچی کی ادینہ حسن بیسٹ ہٹر، مرسلین پرویزکیچر،لاڑکانہ کی صوبیہ پچر اورحیدرآباد کی تلسی میگھوار کو بیسٹ فیلڈرکاایوارڈیا گیا تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی نیوپورٹس انسیٹیوٹ کی چیئرپرسن ہمابخاری، سافٹ بال فیڈریشن پاکستان کی چیئرپرسن تہمینہ آصف، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، فروٹ نیشن کے فیصل خان، ایڈوانس لیب کے فیصل قاسم، ایس ایس اے کے صدر وسیم ہاشمی اور سیکریٹری محمد ذیشان مرچنٹ نے کھلاڑیوں میں ٹرافیز، میڈلز، سرٹیفکیٹس اور تحائف تقسیم کئے۔ اس موقع پرسے خطاب کرتے ہوئے ہما بخاری کاکہنا تھا کہ انٹرڈویژنل چیمپئین شپ کے انعقاد سے نہ صرف کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع میسر آئے بلکہ ان کے درمیان باہمی ہم آہنگی،اخوّت اور محبت کا جذبہ مزید پروان چڑھا ہے مجھے یقین ہے کہ ایونٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی کھلاڑی مستقبل میں سندھ اور پاکستان کی قومی سافٹ بال ٹیم کا حصہ بن سکتی ہیں سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن نے چیمپیئن شپ میں شریک تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو رہائش،کھانے ، سفری سہولیات سمیت کھیل کے میدان میں ایک مثالی ماحول فراہم کیا۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید افضل زیدی، صدر وسیم ہاشمی، سیکریٹری محمد ذیشان مرچنٹ اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ایس ایس اے کے سیکریٹری محمدذیشان مرچنٹ نے محکمہ کھیل حکومت سندھ اور اسپانسرزکاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئین شپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑیوں کا ایک پول تیار کرکے انہیں اگلے ماہ کراچی میں تربیتی کیمپ کیلئے مدعو کیا جائے گا ہماری پہلی ترجیح نیشنل چیمپئین شپ کیلئے سندھ کی بہترین ٹیم تیار کرنا ہے اب یہ کھلاڑیوں کی ذمے داری ہے کہ وہ اپنے کھیل میں مزید نکھار پیدا کرنے کیلئے سخت محنت اور لگن کے ساتھ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کریں تا کہ قومی سطح کے مقابلوں کیلئے ان کو مواقع فراہم کئے جاسکیں۔ 

ای پیپر دی نیشن