سابق عالمی چیمپئن محمد آصف نے اسنوکر میں نئی تاریخ رقم کردی

لاہور (یواین پی) سابق عالمی سنوکر چیمپئن محمد آصف نے ’کیو سکول‘ ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل جیت کر دو سال کے لیے ’ٹور کارڈ‘ حاصل کرکے سنوکر میں نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ میڈیاکے مطابق قومی کھلاڑی نے تھائی لینڈ میں کیو سکول ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل جیت کر دو سال کے لیے ٹور کارڈ حاصل کیا۔ ورلڈ سنوکر ٹور کے صدر جیمز فرگوسن نے ٹیم مینجر شعیب عارف کو مبارک باد دی۔محمد آصف نے سیمی فائنل میں ہم وطن اسجد اقبال کو شکست دے کر دو سال کا پروفیشنل سنوکر ٹور کارڈ حاصل کیا اور یہ پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے کیو سکول کے ذریعے پروفیشنل کارڈ حاصل کیا ہے۔ ورلڈ سنوکر ٹور کے صدر جیمز فرگوسن نے ٹیم مینجر شعیب عارف کو فون پر محمد آصف کے کارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

ای پیپر دی نیشن