اتراکھنڈ(این این آئی)بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم 25 یاتری ہلاک اور تین شدید زخمی ہوگئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع پنا سے یاتریوں سے بھری ایک بس یمونوتری مندر جاتے ہوئے ضلع اترکاشی میں دمتہ کے قریب گہری کھائی میں جا گری۔ڈرائیور اور کنڈکٹرکے علاوہ بس میں 28مسافر سوار تھے۔دریں اثنا ء بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع ہاپور میں روہی انڈسٹریز دھولانا کے علاقے میں ایک کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے کم از کم 13 مزدور ہلاک اور 20افراد زخمی ہوگئے۔پولیس سپرانٹنڈنٹ دیپک بھوکر نے صحافیوں کو بتایا کہ اب تک 13افراد ہلاک اور 20زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 13میں سے 11مرنے والوں کی شناخت ہوچکی ہے اور ان کا تعلق اترپردیش اور بہار ریاستوں سے ہے۔