گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات مذہب ہے ۔ اللہ پاک نے اپنے دین کی سر بلندی کے لیے دنیا میں اپنے کئی پیغمبر اور نبیوں کو بھیجا جنہوں نے دنیا میں آکر اللہ اور اس کے رسولؐ کی اطاعت کا ہمیں درس دیا اور ہمیں بتایا کہ دین اسلام میں عمرہ کو خاص اہمیت حاصل ہے ۔ان خیالات کا اظہارمولانا حافظ محمد منشاء قادری نے عمرہ کی ادائیگی سے واپسی پر نوشہرہ روڈ جامع مسجد قادریہ میں محفل ذکر نعت میں کرتے ہو ئے کہا کہ میری دلی دعا ہے کہ اللہ پاک تمام مسلمانوں کو اپنے گھر کی زیارت نصیب فرمائے تا کہ وہاں سے واپس آنے کے بعد لوگ زیادہ سے زیادہ اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اللہ اور اس کے رسولؐ کے دین کو پھیلا سکیں کیو نکہ آج کے دور میں انسان اپنی اپنی زندگیوں میں اس قدرمصروف ہو چکا ہے کہ اس کے دل میں جہالت کے اندھیروں نے ڈیڑے ڈال لئے۔اس موقع پر محمد نوید چشتی،محمد معوذ کرم،محمد عبدالحفیظ، حافظ حسنات احمد قادری، محمد شاہد مجددی، عظمت علی مجددی،محمد سعید نقشبندی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
پیغمبروں اورا نبیا نے ہمیں اللہ اور رسولؐ کی اطاعت کادرس دیا: منشاء قادری
Jun 07, 2022