گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن لائیرز فورم کامونکی کے وفد کی انصاری برادران کو ن لیگ میں واپسی پر مبارکباد ،ملک اور قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے انصاری برادران کا اچھا فیصلہ ہے ،لائیرز فورم اپنی جانب سے ہر قسم کی سپورٹ کا یقین دلاتا ہے وکلاء راہنمائوں کی گفتگو، وفد میں وائس پریذ یڈنٹ پنجاب بار کونسل حاجی امیر افضل خان ، پریذ یڈنٹ ن لیگ لائیرز فورم کامونکی نصر اللہ چیمہ ، سینئر وائس پریذ یڈنٹ سمرا ورک ، جنرل سیکر ٹری عثمان بشیر ایڈووکیٹ، وائس پریذ یڈنٹ ساجد چوہان ،ممبران ایڈووکیٹ رانا مظہر، ایڈووکیٹ محمد ریاض ، ایڈووکیٹ شاہد سندھو اور دیگر بھی شامل تھے ، اس موقع پر حاجی یونس انصاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملکی مفاد اور اداروں کا تحفظ ہر شے سے بڑھ کر عزیزہے ہم نے سیاسی مفاد سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد میں قدم اٹھایا ہے ، افواج پاکستان ملکی سلامتی کی ضامن ہیں ان کے بارے منفی پراپیگنڈے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ، ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصاری نے کہا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لئے وکلا ء برادری کا کردارانتہائی اہمیت کا حامل اور قابل ستائش ہے مسلم لیگ ن لائیرز فورم کے تعاون اور راہنمائی میں ملکی ترقی اور خوشحالی کے ایجنڈے کو آگے بڑھائیں گے ۔
انصاری برادران کی ن لیگ میں واپسی ملک اور قوم کیلئے اچھی ہے:نصر اللہ چیمہ
Jun 07, 2022