حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) عوامی محاذ کا اجلاس ضلعی صدر رانا خالد محمود کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ہوشرباء مہنگائی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس مہنگائی کے باعث سب زیادہ کسان اور زمیندار متاثر ہورہاہے ۔ سبسڈی ختم کئے جانے سے کسانوں اور کاشتکاروںکے لئے موٹریں اور ٹیوب ویل چلانا بھی محال ہوگیا ہے جس کی وجہ سے فصلوں کو سیراب کرنے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ایک طرف بجلی کے یونٹوں کے ریٹس میں اضافہ اور دوسری جانب کھاد اور ڈیزل کے ریٹس کئی گنا ہوجانے سے زراعت کی تباہی ہونے کے خطرات سروں پر منڈلانے لگے ہیں حکومت کو چاہئے کہ وہ کسانوں اور زمینداروںکو بجلی کھاد اور تیل پر خصوصی سبسڈی دیکر انکی پریشانیوںکا ازالہ کرے۔
ہوشربامہنگائی میں سب زیادہ کسان متاثر ہورہاہے:رانا خالد محمود
Jun 07, 2022