جھبراں (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما چوہدری مقبول حسین جٹ دیو نے کہا ہے کہ مسلط شدہ موجودہ حکمران الیکشن ریفامرز کے نام پر پی ٹی آئی کی لائی گئی موثر انتخابی اصلاحات کا جنازہ نکالنے کا حق نہیں رکھتے ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی ماضی کی طرح اب بھی امپائر کو ساتھ ملانے اور ہوم گرائونڈ کاماحول پیدا کرنا چاہتی ہے ، اتحادی حکومت میں شامل جماعتیں عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے سہارے جیت کے جس منصوبے پر عمل پیرا ہیں قوم انکے کسی جمہوریت کش منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔