مسلمان ناموس رسالت ؐ کا دفاع کرینگے:مولانا اکبر نقشبندی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی حکمران جماعت کے راہنماؤں کے توہین آمیز بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان ہر چیز کی قربانی دے کر ناموس رسالت ؐکا دفاع کریں گے،حکومت پاکستان بھارتی سفیر کو ملک بدر اور اپنے سفیر کو واپس بلائے،شان رسالتؐ میں گستاخی ناقابل برداشت ہے۔

ای پیپر دی نیشن