مسلمان کیلئے اپنے پیارے نبی ؐ کے ناموس سے مقدم کوئی چیز نہیں:سید عباد ت علی

Jun 07, 2022

چھانگامانگا(نمائندہ نوائے وقت) انتہا پسند پارٹی بی جے پی نے نبی اکرم ؐکی شان میں گستاخی کرکے اپنی موت کو دعوت دے دی ہے۔ مسلمان کے لیے اپنے پیارے نبی ؐ کی ناموس سے مقدم کوئی چیز نہیں ان خیالات کا اظہار آستانہ عالیہ پیر سید فلک شیر بخاری کے سجادہ نشین پیر سید عبادت علی شاہ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بھارت میں گستاخ کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ کسی کو بھی ایسی حرکت کرنے کی جرات نہ ہو تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو مل کر اس مسئلے پر سوچنا چاہیے اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات محض تقریروں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ختم ہوں گے ۔

مزیدخبریں