شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے ضلعی صدر و امیدوار پی پی 140 کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی شہہ خرچیوں اور سیاسی طماشوں سے قوم عاجز آچکی ہے شہباز شریف کے دورہ ترکی پر جس طرح اشتہار بازی کی گئی وہ قوم کے سامنے ہے مگر کثیر اخراجات پر مبنی اس دورہ میں پاکستان کو کچھ حاصل نہیں ہوا ، موجودہ حکمران اپنی سابق روش اپنائے ہوئے ہیں جس طرح یہ اپنے سابق ادوار میں ملک و قوم کے مفادات سے کھیلتے رہے اسی طرح اب بھی قومی خزانے کو بے دریغ لٹ رہے ہیں، اپنے ایک بیان میں کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملک میں چند نشستوں پر ہونیوالے ضمنی انتخابات نے حکمرانوں کو بوکھلا کر رکھ دیا ہے جس سے واضح ہوگیا ہے کہ یہ عام انتخابات سے فقط اسی لئے راہ فرار اختیار کئے ہوئے ہیں کیونکہ انہیں پی ٹی آئی کی فتح واضح دکھائی دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں ہوشرباء اضافہ کرکے عوام کی کمر توڑ دی گئی ہے۔