جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و امیدوار پی پی 139 طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نواز شریف کو اپنا مسیحا سمجھتی ہے انہیں عوام کے دلوں سے نکالا نہیں جاسکتا،وقت گزرنے کے ساتھ میاں محمد نواز شریف کی عوامی مقبولیت کم نہیں ہوئی بلکہ منفی پراپیگنڈا کرنیوالوں کو عوام نے مسترد کر کے قائد (ن) لیگ کے موقف کی تائید کی ہے اور موجودہ حکومت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر کے پی ٹی آئی کی حکومت مخالف سازشوں کو دفن کر دیا ہے، اپنے ایک بیان میں حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا کہ شیخوپورہ (ن) لیگ کا قلعہ ہے اور2023کے عام انتخابات میں لیگی امیدوار ضلع بھر کی تمام نشستوں سے کامیاب ہوں گے ، 2018کے انتخابات میں پارٹی کا مینڈیٹ چھین کر پی ٹی آئی کو دیا گیا جس نے اقتدار میں آکر عوام کو جو حشر کیا وہ کسے سے ڈھکا چھپا نہیں۔