’’کی میرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ‘‘


پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے عمران حکومت کے خلاف آئے روز میڈیا پر شور ڈال رکھا تھا کہ مہنگائی کے باعث عوام بھوکوں مر رہے ہیں معیشت کا بیڑا غرق ہو گیا ہے ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تو اس ایشو پر مارچ بھی کئے اسی ایشو کو بنیاد بنا کر انہوں نے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کی حکومت کو گھر  بھیج دیا عوام کو امید تھی کہ اب کچھ ریلیف ملے گا لیکن عوامی خواہشات کا خواب چند دنوں میں ہی چکنا چور ہو گیا جو مہنگائی  پی ٹی آئی حکومت ساڑھے تین سال میں لائی وہ ان تجربہ کاروں نے ایک ماہ میں اس سے بھی زائد کر کے عوام کے ہوش اڑا کر رکھ دیئے ۔عوام کی اکثریت اب اس سے بہتر عمران خان کو کہہ رہی ہے ۔ مرکزی انجمن تاجران گوجرخان کے صدر حاجی راجہ محمد جواد نے نوائے وقت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ملک پر مسلط نااہل حکمرانوں نے غیریب اور متوسط طبقہ کو منہگاہی کی چکی میں دھکیل دیا حالیہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ اور بجلی کی قیمتیں بڑھنے سے عوام کو مزید مشکلات میں ڈال دیا گیا بڑھتی ہوہی مہنگائی سے لوگ پہلے ہی سخت اذیت سے دوچار تھے رہی کہی کسر حکومت نے پٹرول کی قمیتں بڑھا کر نکال دی عوام کو ریلف دینے اور مہنگائی کنٹرول کرنے کے بلند و بانگ دعوے کرنے والوں نے اقتدار میں آکر سب کچھ بھول کر عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈال دیا کاروباری طبقہ بھی اس صورتحال سے سخت پرہشان ہے  تحریک انصاف کے سنیر رانما فرخ محمود سیال نے کہا کہ حالیہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل برداشت ہے نااہل حکمرانوں کو عوام کے مساہل سے کوہی دلچسبی نہیں تمام تر توجہ اپنے مفادات پر مرکوز کررکھی عوام بے چاری مہنگائی اور بے روزگاری کی دلدل میں دھنس گی ہے عوام کو ریلف دینے کے وعدے کرنے والے اب اپنے وعدوں پر علمدار آمد کریں سابق سٹی کونسلر راجہ سہیل کیانی ایڈووکیٹ اور کونسلر شزادہ خان نے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوہی چیز نہیں ہے ہر طرف مہنگائی کا طوفان برپا ہے مہنگائی نے غریب عوام کے منہ سے روٹی کو نوالہ تک چھین لیا ہے عوام کو اب بیدار ہونا گا عیاشحکمرانوں کا بوریا بستر ہر صورت گول کرنا ہوگا وگرنہ یہ نااہل ٹولہ عوام کا جینا دشوار کردے گا نوجوان سماجی شخصیت راجہ ساجد یوسف نے کہا کہ مہنگائی کے باعث عوام کی چیخ و پکار حکومت کو سنہای نہیں دیتی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے ہر طرف مہنگائی ہوگی اشیا خوردنوش کی قیمتیں بڑھیں گی کرایوں میں اضافہ ہوگا عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا ہے پہلے ہی لوگ بے روزگاری مہنگائی میں جھکڑے ہوے ہیں حکومت کو چاہیے تھا کہ عوام کو ریلف دینے کے اقدام کرتی نہ کے مزید مہنگائی کرتی رکشہ ڈیلر کے صدر احمد شاہ خان اور ایک رکشہ ڈرائیور پرویز خان نیکہا کہ حالیہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ رکشہ والوں کا کاروبار بھی بری طرح متاثر ہوگا کرایہ بڑھنے سے لوگ رکثہ میں بھٹنا گوار نہیں کریں گے ہم پہلے ہی سخت پرشان کن صورتحال سے دوچار ہیں اب مزید مشکلات بڑھا دی گی ہیں حکومت فوری طور پر ظالمانہ فیصلہ واپس لے کر عوام کو ریلف دے سروے میں مزید لوگوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے والوں نے عوام کا جینا دشوار کردیا ہے مہنگائی کو لنٹرول کرکے عوام کو ریلف دیا جاے مسلم لیگ ن گوجر خان کے رہنما سید ندیم عباس بخاری نے کہا کہ  اس وقت ملک سابق نااہل حکمرانوں کی وجہ سے مشکلات میں ہیں ۔قوم کو کل کی بہتری کے لئے تھوڑی قربانی دینا ہو گی ۔ ن لیگ جو وعدہ کر کے آتی ہے وہ پورا بھی کرتی ہیں ۔ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ گوجرخان کے رہنما خواجہ محمد جہانگیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیازی حکومت کے دور میں ملک اقتصادی لحاظ سے تباہی کے۔دہانے پر پہنچ چکا تھا ۔مہنگاء نے عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا تھا ۔پی ڈی ایم کی حکومت وزیر اعظم شہباز شریف انشائ￿  اللہ اپنی بہترین کارکردگی سے ملک کو مشکل صورتحال سے نکال لیں گے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس کا اثر پاکستان پر بھی پڑا ہے ۔۔ہماری حکومت عوام کو ریلیف دے گی ۔ پاکستان میاں برادران کی قیادت میں دوبار ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن