لاہور ( کلچرل رپورٹر)ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہو رآرٹس کونسل الحمراء فرحت جبیں نے کہا ہے کہ الحمراء اپنے دونوں کمپلیکسز کے ذریعے کیلئے فنون لطیفہ کی ترویج وترقی میں ا پنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ ایک طرف جہاں الحمراء مال روڈ کے حسین محل وقوع پر واقع ہے تو دوسری طرف الحمراء کلچر کمپلیکس بھی اپنا اردگر د مثالی خوبصورتی کی حامل بین الاقومی جگہوں میں گرا ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء فرحت جبیں نے الحمراء کلچر ل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم کے دورہ کے موقع پر کیا۔ فرحت جبیں نے کہا کہ الحمراء کلچر ل کمپلیکس میں ادبی وثقافتی پروگرامز کے انعقاد میں تسلسل لایا جائے۔ ثقافتی پروگرامز کے ذریعے زیادہ سے زیادہ عوام کو مستفید ہونے کے مواقع فراہم کئے جائیں۔ انہوں نے الحمراء آرٹ میوزیم،کلاسز رومز،ہالز،اوپن ائیر و دیگر شعبے دیکھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری بھی ہمراہ تھے ڈپٹی ڈائریکٹر کلچرل کمپلیکس نوید الحسن بخاری نے ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء پر مختلف امور پر بریف کیا۔