گستاخی رسول پرمعطل کرنا کافی نہیں، عبرت ناک سزا دی جائے:سعد رضوی  

لاہور( خصوصی نامہ نگار ) امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے بی جے پی ترجمان نوپور شرما اور نوین جندل کی حضورؐ  کی شان میں گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس شرمناک عمل سے پوری دنیا کہ مسلمانوں کے دل چھلنی ہوئے ہیں۔ گستاخ رسولؐ واجب القتل ہے۔ چاہے اس کا تعلق بھارت سے ہو یا فرانس سے۔ گستاخی کے خلاف احتجاج پر مسلمانوں کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں۔ لبرل اور سیکولر انتہا پسندوں کے بارے میں کوئی آواز نہیں اُٹھا تا۔ انہیں فتنہ انگیزی، عصبیت اور انتہا پسندی کی کھلی اجازت ہے۔ ہر شخص جانتا ہے کہ اللہ تعالیٰ، رسولؐ، قرآن کریم کی ناموس اور شعائرِ دین کی حرمت مسلمانوں کیلئے انتہائی حساس مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی طرف سے پارٹی رکنیت معطل کرنا کافی نہیں،گستاخی رسول نا قابل معافی جرم ہے۔ عبرت ناک سزا دی جائے۔ مودی کے اقتدار میں مذہبی آزادیوں کو کچلا اور مسلمانوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ او آئی سی اور عالمی برادری بھارتی انتہا پسندی کا فوری نوٹس لے ۔ فتح مکہ کے موقع پر عام معافی کا اعلان کردیا گیا تھا، لیکن شاتم رسول ابن خطل کو معافی نہیں دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن