ملک بھر میں14 ہزار582کرونا ٹیسٹ کیے گئے ،کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا

Jun 07, 2022


 اسلام آباد (خبرنگار )قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں14 ہزار582کورونا ٹیسٹ کیے گئے وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہواقومی ادارہ برائے صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14ہزار582کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 59افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیااس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح0.41فیصد رہی اور کوئی مریض کورونا وائرس کیوجہ سے جان بحق نہیں ہواجبکہ قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق 61مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزیدخبریں