بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز بیانات  انتہائی قابل مذمت ہیں:شیری رحمان

Jun 07, 2022


 اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز بیانات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے پیارے نبی ؐکے بارے میں بی جے پی رہنماؤں کے چونکا دینے اور اشتعال انگیز بیانات کی شدید مذمت کرتے ہیں بی جے پی رہنماؤں نے مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے نا صرف بھارت بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں عالمی دنیا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس کا نوٹس لیں مودی حکومت حساس مذہبی معاملات پر لوگوں میں نفرت پھیلہ رہی عالمی دنیا کا رواداری کے معیار باقی ممالک کے لئے الگ اور مودی کے لئے الگ نہیں ہو سکتابھارتی انتہا پسندی دنیا کے لئے ایک خطرہ بن چکی ہیبی جے پی رہنماؤں کی صرف رکنیت معطل کرنا کافی نہیںمودی سرکار کو دنیا کے تمام مسلمانوں  سے باضابطہ معافی مانگنی چاہئے

مزیدخبریں