عمران نیازی ہر شعبے کو دیمک کی طرح چاٹ کرگئے: چودھری جعفراقبال

Jun 07, 2022


اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سنیئر رہنما وسابق سینیٹر وڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی چودھری جعفراقبال نے کہاہے کہ عمران نیازی کی مطلق العنان سیاست نے انہیں تنہا کردیاہے،ریاست مدینہ اور امربالمعروف کے دعویدار کے ماننے والے نوجوانوں کو بدتہذیبی ،بدکلامی اوربدتمیزی سکھائی ہے،جو مختلف اوقات میں نظر آ رہی ہے،عمران نیازی سیاست کریں ،مقدس اسلامی شخصیات اور اسلامی اصلاحات پر لوگوں کو بلیک میل کرکے ان کے جذبات سے نہ کھیلیں،پاکستان میں اس وقت ایک بھی ایساشعبہ نہیں تحریک اانصاف کی نااہلی سے بچ گیا ہو،عمران نیازی کے وزراء نے اپنے محکموں پر توجہ دینے کی بجائے گالم گلوچ پر توجہ مرکوز رکھی،آج ان سب کو معیشت اور مہنگائی کی فکر ستائے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی جاتے جاتے ہر شعبے کو دیمک کی طرح چاٹ کرگیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی قومی اداروں کے خلاف جو تضحیک آمیزروانہ اختیار کررہے ہیں وہ ان کی منفی سوچ کی عکاس ہے،قومی ادارے قابل احترام ہیں اور ان کا بیانیہ ملکی سلامتی کیلئے بڑا خطر ہ ہے اور وہ اس وقت ایک پارٹی کے چیئرمین کم اور نفسیاتی مریض زیادہ لگ رہے ہیں،پاکستان میں تحریک انصاف کا سورج غروب ہورہاہے، عمران حکومت کی ناکام معاشی وخارجہ پالیسیوں سے ملک تباہی کے آخری دہانے پر پہنچادیاگیا

مزیدخبریں