اسلام آباد(نا مہ نگار)جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے بی جے پی ترجمان کے گستاخانہ کلمات پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ بی جے پی کے ترجمان کے گستاخانہ کلمات سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے ۔ایسے لوگوں کو بھارتی حکومت پھٹہ ڈالے ورنہ ردعمل خطرناک ہوسکتا ہے ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم پوری دنیا کیلئے رحمت بن کر آئے ۔مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ دنیا جہاں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات سے استفادہ کیا اور رہنمائی ورہبری حاصل کی ۔ نسل انسانیت کیلئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے اور تعلیمات مشعل راہ ہے ۔بی جے پی رہنما کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ ایسے گستاخوں کو اب تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونا چائیے ۔ اگر بھارت آئین وقانون اور جمہوریت کا علمبردار ہے تو ابتک کیوں کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ فورری طور پر کاروائی کرکے بی جے پی رہنما کو گرفتار کیا جائے ۔