ترکمانستان نے ازبکستان سے ایران  تک کارگو کی نقل و حمل کی اجازت دیدی


تاشقند(شِنہوا)ترکمانستان نے یکم جون سے بعض شرائط کے ساتھ ازبکستان سے ایران تک ٹرانزٹ کارگو کی نقل و حمل کی اجازت دیدی ہے۔ازبک وزارت ٹرانسپورٹ کی پریس سروس نے پیر کے روز بتایا کہ ازبکستان سے ایران اور ایران سے ازبکستان جانیوالے کارگو ٹرک ترکمانستان کی سرزمین سے گزرتے وقت سختی سے ایک قطار میں سفر کریں اور ترکمانستان کی ٹریفک پولیس ان کی حفاظت کریگی۔وزارت نے کہا کہ کارروان میں کسی بھی گاڑی کے خراب ہونے کی صورت میں ترکمانستان کے حکام بشمول روڈ ٹرانسپورٹ ایجنسی کی طرف سے ضروری تکنیکی اور دیگر امداد فراہم کی جائے گی ، مزید کہا کہ ڈرائیوروں کو اپنے منفی پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج اور ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہونگے۔رواں سال کے شروع میں ازبکستان اور ایران نے دو طرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے ترجیحی تجارتی معاہدے طے کرنے کے منصوبوں کو ظاہر کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن