اسلام آباد ( نمائندہ نوائے وقت) وزارت مواصلات کے تحت سیالکوٹ، کھاریاں ، راولپنڈی موٹر وے تعمیر کی نیلامی کے لے بولیاں 9جون کو لگائی جائیں گی جبکہ منصوبے کا پی سی ون میں مجموعی طور پر تخمینہ لاگت 7500ملین روپے رکھا گیا ہے منصوبہ میں 8انٹر چینج بنائے جائیں گے۔حاصل ہونے والی ہائی ایس بولی، حکومتی شرائط کا جائزہ لینے کے بعد کامیاب ہونے والی کمپنی کونومبر میں ٹھیکہ دے دیا جائے گا ، منصوبہ 24ماہ میں مکمل ہوگا۔ جو 8انٹر چینج بنائے جائیں گے ان میں سرائے عالم گیر انٹر چینج،جہلم،دینہ، سوہاوہ، گوجر خان ، مندرہ،بانٹھ، اسلام آباد انٹر چینج شامل ہیں، جبکہ سیالکوٹ کھاریاں موٹروے کی ضروری منٹی ننس کی جائے گی ۔