اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکمل طور پر غیرسیاسی اور سیاسی مخالفین کی گھروں تک محدود خواتین کو سیاسی بیہودہ گوئی کا نشانہ بنانا بھکاریوں کی پرانی روایت ہے وزیرافواہ سازی ویڈیوز والی جھوٹی باجی کی ایما پر بدتمیزی کی تمام حدود عبور کررہی ہیں بینظیر شہید اور انکی والدہ کی کردار کشی کی منظم مہم ان کے نام اعمال میں سیاہ دھبے کی طرح درج ہے فرخ حبیب نے کہا کہ نبی پاک ؐکی شانِ اقدس میں بی جے پی ترجمان نے ہرزہ سرائی کی تو امپورٹڈ سرکار کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی حرمتِ رسول علیہ السلام کی پاسبانی پر امپورٹڈ سرکار نے شریفوں کے کاروباری مفادات کو ترجیح دی انہوں نے کہا کہ قوم کی خودداری بیچ کر سازش سے اقتدار تک پہنچنے والے اپنے اقتدار کے دوام کیلئے ہر ذلت گوارا کرنے پر آمادہ ہیں عمران خان کی کاوشوں کے باعث آج اسلامی دنیا مودی کی مذمت کررہی ہے، فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان ہی کو اعزاز حاصل ہے کہ اس کی حکومت نے اقوام متحدہ سے اسلاموفوبیا کے انسداد کی قرارداد منظور کروائی ساڑھے تین سال کی محنت سے کھڑی کی گئی معیشت کا آٹھ ہفتوں میں جنازہ نکال کر بیشرم گروہ نے ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے نیب اور ایف آئی اے کو مطلوب چپڑاسی اور بھکاری کے معیشت کی تباہی کے حوالے سے اہداف سے قوم واقف ہے ۔