نبی کریم ؐکی حرمت جان سے زیادہ عزیز ، ناپاک جسارت برداشت نہیں:عائشہ رجب

Jun 07, 2022


 اسلام آباد (خبرنگار)مسلم لیگ ن کی تاندلیا نوالہ سے رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب بلوچ نے بی جے پی کی رہنما کی جانب سے رسول اللہ کی شان میں بد ترین گستاخی کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ مودی کے دور حکومت میں بھارت میں مذہبی آزادی پامال ہو رہی ہے ۔ جس پر دنیا کو فوری ایکشن لینا چاہیے عائشہ رجب بلوچ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی ترجمان نیور شرما کی جانب سے آقائے دو جہاں رسول خدا کی شان میں گستاخی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیارے نبیؐ کی ذات پاک کے بارے میں بی جے پی رہنما کے بیان کی شدید مزمت کرتی ہوں ایسے بیانات سے تمام عالم اسلام کے جذبات مجروح ہوتے ہیں غیر مسلموں کو یہ سمجھنا ہوگا کہ ہمیں اپنے نبی کریم ؐکی حرمت اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے ایسی کسی ناپاک جسارت کو برداشت نہیں کرینگے عائشہ رجب بلوچ نے کہا کہ ہمارے پیارے نبی ؐکے لیے ہماری محبت ہر چیز سے زیادہ مقدم ہے اور آ قا کریم کی محبت اور ناموس کے لیے ہر مسلمان اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہے۔

مزیدخبریں