اقوام عالم اورمسلم امہ اسلاموفوبیا کیخلاف مؤثر حکمت عملی اپنائے: صادق سنجرانی 


اسلام آباد (خبرنگار)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان کے توہینِ رسالت پر مبنی بیان کی شدید مذمت کی ہے اس طرح کے بیانات تمام دنیا کے مسلمانوں کے لیے اضطراب اور دل آزاری کا سبب بنتے ہیں مسلم کْش اور فسطائی بھارتی حکومت کی وجہ سے بھارت میں مذہبی آزادی کو شدید خطرات لاحق ہیں موجودہ بھارتی حکومت نے بھارت میں بسنے والی  تمام اقلیتوں کا جینا دوبھر کر دیا ہیاو ائی سی اور دیگر عالمی تنظیموں کو بھارتی حکومت کی اسلاموفوبیا پر مبنی پالیسیوں کا نوٹس لینا چاہیے اقوام عالم اور خاص طور پر مسلم امہ اسلاموفوبیا کے خلاف مؤثر حکمت عملی اختیار کرے تمام دنیا کے مسلمان نبی محترم ناموس کے تحفظ کیلئے اپنی جانیں قربان کرسکتے ہیں.چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ موجودہ صورت حال پر پاکستانی حکومت اور عوام کی تشویش تمام مہذب دنیا کے پارلیمان تک پہنچائیں گے۔.

ای پیپر دی نیشن