کانگو میں فوج اور ایم 23 باغیوں  کے مابین لڑائی دوبارہ شروع ہو گئی

Jun 07, 2022


کنشاسا(شِنہوا)عوامی جمہوریہ کانگو(ڈی آر سی)کے شمال مشرقی علاقے میں فوج اور 23 مارچ تحریک(ایم 23) سے تعلق رکھنے والیباغیوں کے مابین پیر کی صبح دوبارہ لڑائی شروع ہو گئی ہے۔شمالی کیوو کے دارالحکومت گوما میں عوامی جمہوریہ کانگو کی مسلح افواج(ایف اے آر ڈی سی) کے ترجمان کرنل نڈجائیک کائیکو نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پیر کی صبح صوبہ شمالی کیوو کے خطیروتشورو میں واقع علاقے  ایشانگی میں ایم 23 سے تعلق رکھنے والے دشمنوں اور اسکیاتحادیوں نے عوامی جمہوریہ کانگو کی مسلح افواج پر فائرنگ شروع کر دی۔ایم 23 کے رہنماں میں سے ایک بیرٹرانڈ بیسیموا نے اپنے ٹویٹر اکانٹ پر کہا کہ ایف اے آر ڈی سی نے ایم 23 کے ٹھکانوں پرحملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سفارشات کو سبوتاڑ کرنے کی نیت سے کیا، ان سفارشات کے تحت  کانگو کے حکام اور کئی مسلح گروہوں کو اکٹھا کر کے پرامن حل تلاش کرنے کیلئے جاری نیروبی مذاکرات کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔جمہوریہ کانگو کے دارالحکومت برازاویل میں گزشتہ اتوار کو منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں ڈی آر سی کے صدر فلیکس تشیکیڈی نے پہلی بار کھل کر روانڈا کی حکومت پر ایم 23 باغیوں کی کانگو کی سرزمین پر حالیہ کارروائیوں میں حمایت کرنے کا الزام لگایا تھا۔

مزیدخبریں