راولپنڈی( جنرل رپورٹر) ایڈیشنل کمشنر راولپنڈی سیف انور جپہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ 6 سے 14 جون تک جاری رہنے والی حفاظتی ٹیکوں کی خصوصی مہم کے دوران اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے ہر صورت لگوائیں، حاملہ خواتین بھی اس مہم کے دوران تشنج کے بچاؤ کے ٹیکے ضرور لگوائیں کیونکہ یہ انکی اور انکے بچے کی صحت کیلئے ناگزیر ہے،اپنے ایک پیغام میں سیف انور جپہ نے کہا کہ اس خصوصی مہم کے دوران ڈائریا، خسرہ، تپ دق، یرقان اور پولیو وغیرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جاتے ہیں۔ انہوں شہریوں کو کہا کہ اپنی پہلی فرصت میں حفاظتی ٹیکے اپنے بچوں کو لگوائیں۔
شہری پہلی فرصت میں اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوائیں،سیف انور جپہ
Jun 07, 2022