نیشنل پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام صوابی یونیورسٹی میں تقریری مقابلہ

Jun 07, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزارت صنعت و پیداوار کے ادارے نیشنل پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن نے اپنے پائیدار قومی پیداواری منصوبے کے تحت یونیورسٹی آف صوابی میں "عالمی سطح پر مسابقتی پاکستان کیلئے پیداواری صلاحیت میں اضافہ" کے موضوع پر تقریری مقابلے کا انعقاد کیا، تقریری مقابلہ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں ہوا اور جیتنے والوں کو انعامی رقم دی گئی، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر جمال خٹک نے کہا کہ طلباء اور فیکلٹی کے پاس سوچنے کا ایک نیا راستہ ہے، اور وہ اپنے پیشہ ورانہ اور تعلیمی ماحول میں مزید نتیجہ خیز بننے کے لیے نئے اہداف کا تعین کرتے ہیں،موسیٰ حسن، ڈپٹی جنرل منیجر، نیشنل پروڈکٹیویٹی آرگنائزیشن نے حاضرین کو بتایا کہ پیداواری صلاحیت معیشت کے ہر شعبے سے منسلک ہے۔تقریری مقابلے کے بعد جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

مزیدخبریں