سیاسی جماعتیں،ذمہ داران ایک میز پر اکھٹے ہوجائیں، عبدالقدیر اعوان

Jun 07, 2022

ملہال مغلاں( نامہ نگار)تنظیم الاخوان کے سربراہ امیر عبدالقدیر اعوان نے بتایا کہ ملک کی موجودہ صورتحال اس بات کا تقاضہ کرتی ہے کہ تمام مقتدر حلقے ، سیاسی جماعتیں اور ذمہ داران ایک میز پر اکھٹے ہوجائیں اور آئندہ پندرہ بیس سال کالائحہ عمل اور پالیسی تیار کریں، عوام جس کو بھی منتخب کریں اس قومی پالیسی سے کوئی انحراف نہ کر سکے اور ایسا کرنے سے ناصرف ملک کی سمت درست ہوگی بلکہ ملک میں ترقی اور خوشحالی کے رستے نکلیں گے۔ وہ تنظیم الاخوان کے سٹی چکوال کے رہنما محمد عمیر کی رہائشگاہ پر عمائدین علاقہ کی موجودگی میں اخبار نویسوں سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات تنظیم الاخوان ملک امجد اعوان،ملک حفیظ انجم اور چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود بھی موجود تھے۔ امیر عبدالقدیر اعوان برطانیہ کے17روزہ دورے کے بعد چند روز قبل ہی وطن واپس پہنچے ہیں۔ امیر عبدالقدیر اعوان نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ مہنگائی اس وقت ایک بین الاقوامی معاملہ ہے، لندن یورپ اور امریکہ میں بھی جو ایک چیز سوروپے میں دستیاب تھی اب اس کی قیمت دو سو سے اڑھائی سو تک جا پہنچی ہے۔ 

مزیدخبریں