اسلام آباد(نا مہ نگار)مرکزی صدر اے ٹی آئی رمیز حسن، سیکرٹری جنرل خواجہ اسلم، نائب صدر عزیز شاہ و دیگر نے کہا ہے کہ بھارت خطہ کو جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے، پیغمبر امن کی شان میں گستاخی عالمی دہشت گردی ہے، مسلم ممالک بھارت کا معاشی بائیکاٹ کریں، یہ مسلم امہ کے لئے ریڈ لائن ہے جسے برداشت نہیں کیا جا سکتا، بی جے پے رہنما کو توہین رسالت پر گرفتار کیا جائے، نوپور شرما نے توہین کرکے عالم اسلام کے جذبات مجروح کئے، اسلام امن سلامتی اور محبت کا دین ہے، آزادی اظہار کی آڑ میں انبیا کی توہین برداشت نہیں کی جاسکتی، بھارت انتہا پسندی اور نفرت کا گھر بن چکا ہے، مذہبی دہشت گرد دراصل خطہ میں امن تباہ کرنے کے درپے ہیں، عالمی برادری بی جے پی پر پابندی عائد کرے، بھارتی حکومت فی الفور نوپور شرما کو سزا دے، مودی سرکار کی خاموشی بڑا جرم ہے۔