ایچ ای سی کے کھلاڑ ی نے ایران میں منعقد ہ مقابلے میں سونے کاتمغہ جیت لیا

Jun 07, 2022

اسلام آباد(نا مہ نگار)ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی )کے ایتھلیٹ شجر عباس نے ایران میں منعقد کردہ دوسرے امام رضا انٹرنیشنل ایتھلیٹکس کپ میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ شجرعباس یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب، لاہور کے طالبعلم ہیں اور 6دسمبر 2021 کو ایچ ای سی کے زیر اہتمام منعقد کردہ یونیورسٹی گیمز کے ریکارڈ ہولڈر ہیں۔ انہیں اس سال برمنگھم ، برطانیہ میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز اور ترکی میں اسلامک سولیڈیرٹی چیمپیئن شپ کے لیے بھی منتخب کیا گیا ہے۔ ایچ ای سی/پاکستان یونیورسٹی اسپورٹس بورڈ پاکستانی جامعات کے طلباء کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک نرسری کے طور پر کام کرتا ہے تاکہ وہ مردوں کے 35 اور خواتین کے25  انٹرورسٹی چیمپیئن شپس میں ہر سال حصہ لے سکیںجن کا مقصد جامعات سے باصلاحیت نوجوانوں کو تلاش کرنا، انہیں تربیتی مواقع مہیا کرنا، اور قومی و بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ایچ ای سی غیر نصابی سرگرمیوں، کھیلوں، ٹیم کے تشکیل کی صلاحیتوں، اور شفاف مقابلوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ حال ہی میں ایچ ای سی نے نوجوان طلباء کھلاڑیوں کے لیے دو منصوبوں کا آغاز کیا ہے تاکہ انہیں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور صوبائی، قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کیے جاسکیں۔ طلباء کھلاڑی صحت مند طرز زندگی اور تحمل، جامعیت اور اتحاد پر مبنی پر امن معاشرے کی ترجمانی کرتے ہیں۔

مزیدخبریں