کم عمر ڈرائیوروںاورون ویلنگ کرنے والوںکے خلاف مہم تیز

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ٹریفک پولیس نے کم عمر ڈرائیوروںاورون ویلنگ کرنے والوںکے خلاف مہم تیز کردی ایس ایس پی ٹریفک سید مصطفی تنویرنے کہا کہ اس سلسلے میں ایس ایس پی ٹریفک نے ایس پی ٹریفک چوہدری عابد حسین اورتمام زونز کے ڈی ایس پیز کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں اور سپیشل سکواڈ تشکیل دیئے ہیں جو اسلام آباد کے مختلف اہم شاہراہوں اور چوکوں میں سپیشل ناکہ جات لگا کر کم عمر ڈرائیورز اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن