کراچی (کامرس رپورٹر)یونی لیور پاکستان نے اپنے آپریشنز میں سالانہ استعمال ہونے والے پلاسٹک کے نصف ( 50 فیصد) پلاسٹک کے برابر فضلہ کو جمع کرکے ری سائیکل کیا ہے۔ یہ سنگِ میل یونی لیور پاکستان نے 2 سال میں عبور کیا ہے،جو کہ کمپنی کے سال 2025تک مکمل طور پر پلاسٹک نیوٹرل ہونے کے عزم کا حصہ ہے۔ گزشتہ سال یونی لیور نے 2025 تک اپنے آپریشنز کے ذریعے تخلیق ہونے والے100 فیصد پلاسٹک کو جمع کرنے، ری سائیکل کرنے اور دوبارہ استعمال کرنے کا عہد کیا تھا۔اس عزم کے تحت کمپنی نے انڈسٹری، حکومت اور ترقیاتی شعبے سے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے تاکہ پلاسٹک کے فضلہ کا خاتمہ کیا جاسکے اور پلاسٹک کے دوبارہ استعمال کیلئے اقدمات کیلئے سرمایہ کاری کی جاسکے۔عامر پراچہ، چیئرمین و سی ای او، یونی لیور پاکستان نے اس موقع پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا، ’’ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچانے کیلئے ہم سب کو مل کر اجتماعی طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پلاسٹک کے استعمال کو کم کرنا اس اقدام کا ایک صرف پہلو ہے جسے ایک ادارہ تنہا پورا نہیں کرسکتا۔ ہمیں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے مثبت اقدامات کے اثرات کو بڑھانے کیلئے جدید طریقوں کی تلاش کیلئے مل کام کرنا چاہئے تاکہ ہر ایک کیلئے سرسبز، صاف اور زیادہ خوشحالی دنیا تخلیق کی جاسکے۔‘‘ عالمی یوم ماحولیات 2022 کے موقع پر یونی لیور پاکستان نے لاہور میں پلاسٹک کے فضلہ کو جمع کرنے کے لیے آئی ایس پی انوائرمنٹل سلوشنز کے ساتھ ’’داستانِ پلاسٹک‘‘ کے عنوان سے حالیہ شراکت داری کے نتائج کا اعلان کیا۔ لاہور میں 5440 گھروں سے پلاسٹک کے فضلہ کو جمع کرنے کے ایک پائلٹ پراجیکٹ سے کوششوں کا آغاز کیا گیا ۔ یہ پراجیکٹ 2022 کے اختتام تک خود کفیل ہونے کی امید رکھتا ہے، اس کے علاوہ یہ اقدام 22 خاکروبوں اور 21 غیر رسمی ری سائیکلرز (کباڑیوں) کے لیے پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کر رہا ہے۔ اس دن کے موقع پر یونی لیور پاکستان نے شرمین پولیمرز کے ساتھ کمپنی کی مصنوعات کے لیے تیار کردہ پیکیجنگ مٹیریل میں ری سائیکل پلاسٹک کے استعمال کے لیے ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے۔ یونی لیور پاکستان اور شرمین پولیمرز کی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ٹیم پاکستان کی پہلی شیمپو بوتل تیار کرنے کے لیے تعاون کر رہی ہے جس میں مقامی طور پر ری سائیکل شدہ پلاسٹک کا استعمال کیا گیا ہے۔ یونی لیور پاکستان پاکستان کے پہلے پیکیجنگ الائنسCoRe (Collect & Recycle) کا بانی رکن بھی ہے ، جو کہ ذمہ داری سے کنزیومر پلاسٹک کی تیاری اور ری سائیکلنگ کے لئے کام کر رہا ہے۔