جدہ (این این آئی)سعودی عرب کے شہر جدہ میں کچی آبادیوں کی کمیٹی نے مملکت کے جنرل اتھارٹی کے گورنر احسان بافقیہ کی موجودگی میں کچی آبادیوں کے معاوضے کی مد معاوضے کی پہلی قسط ایک ارب ریال کی جار کرنے کی تصدیق کی ہے۔ یہ رقم کچی آبادی کے مکینوں کی مسمار کی گئی املاک کے بدلے میں انہیں دی گئی ہے۔ اس موقع پر جدہ کے میئر صالح الترکی بھی موجود تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ باقی شہریوں کو معاوضے کی ادائیگی کئی مراحل میں یکے بعد دیگرے ایک ٹائم ٹیبل کے مطابق ریئل اسٹیٹ کی انوینٹری اور تشخیص کے کام کی تکمیل کے بعد کی جائے گی۔
رقم کی ادائیگی سے قبل شہریوں کی املاک کی مطلوبہ دستاویزات مکمل کی جائیں گی۔