پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عطا اللہ نے عمرا کونقصان پہنچنے کی صورت میں خود کش حملے کی دھمکی دیدی

Jun 07, 2022


کراچی(نیٹ نیوز)  تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عطا اللہ ایڈوکیٹ نے عمران خان کونقصان پہنچنے کی صورت میں خود کش حملے کی دھمکی دیدی۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عطا اللہ نے ویڈیو بیان میں دھمکی دیتے ہوئے کہا ملک چلانے والے سوچ لیں عمران خان کو کچھ ہوا تو نہ آپ رہیں گے نہ آپ کے بچے۔سب سے پہلے میں آپ پرخود کش حملہ کروں گا اورچھڑوں گا نہیں۔انہوں نے مزید کہا عمران خان کے بال کو بھی نقصان پہنچا تو سب سے پہلے میں خود کش حملہ کروں گا اورایسے ہزاروں کارکن  تیار ہیں۔ آپ کیا سمجھتے ہیں۔

مزیدخبریں