کراچی(نیوز رپورٹر)سندھ میں ایک بار پھر کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز مہم کا آغاز کردیاگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مہم 6 جون تا 19 جون تک جاری رہے گی جبکہ سندھ میں 90 لاکھ افراد اور 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہونے کہاکہ سندھ میں کورونا کی بوسٹر ڈوز کا 90 لاکھ لوگوں کا ہدف ہے، مہم میں 9701 ٹیکنیکل ٹیمیں جو ویکسین لگائیں گی۔ڈاکٹر ارشاد میمن نے کہا کہ ٹیموں کے ہمراہ 9701 سوشل ورکر اور ٹیم اسسٹنٹ شامل ہونگے جبکہ ویکسین لگانے کے لیے ٹیمیں سینٹر اور موبائل کی صورت میں تشکیل دی گئی ہیں۔ڈاکٹر ارشاد میمن کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی ٹیمز گھر گھر جا کر بوسٹر ڈوز لگائے گی۔