پاکستان عطیہ خداوندی ‘ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا‘  اقبال خاکسار

Jun 07, 2022

کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اقبال خاکسار نے کہا ہے کہ پاکستان عطیہ خداوندی ہے اور عمران خان جس انداز میں پاکستان کے ٹکڑے ہونے کی باتیں کررہے ہیں وہ ان کو زیب نہیں دیتی ان شا اللہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔ اور پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے تباہ و برباد ہوجائینگے۔ اقبال خاکسار نے مزید کہا کہ ہم پاکستان بنانے والے ہیں پاکستان 20 لاکھ افراد کی قربانیوں سے حاصل کیا گیا تھا اور اس کی حفاظت کرنا بہ خوبی جانتے ہیں 70 سال سے ملک کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں اور عمران خان سمیت دیگر سیاست دان ملک کی تقسیم کی باتیں کرکے غائب ہوجاتے ہیں اور پاکستان تا قیامت قائم رہے گا اور اس کی حفاظت کرنے والے محب وطن قوتیں اپنا کردار جاری و ساری رکھیں گی۔
اقبال خاکسار

مزیدخبریں