دنیا اسلامو فوبیا اور مسلم دشمنی پر مبنی بھارتی اقدامات کی سر زنش کرے

کراچی (نیوز رپورٹر) جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری، ڈاکٹر سید عبد الوہاب،علامہ خلیل الرحمان چشتی،مولانا ابرار احمد رحمانی،علامہ سید عبد القادر شیرازی،مفتی محمد میاں برکاتی نے گزشتہ روز بھارت میں انتہا پسند جما عت بی جے پی رہنمائوں کی میڈیا چینل پر شان ِ رسالت میں گستاخی اور اسلام کی مقدس شخصیات کی
 توہین کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ توہین رسالت پر امت مسلمہ دکھی ہے ،مودی کے دورِ حکومت میں مسلمانوں کے خلاف ظلم وستم کیا جا رہا ہے ۔عالمی برادری بھارت میں بڑھتے اسلامو فوبیا اور مسلم دشمنی پر مبنی اقدامات کی سر زنش کرے۔اسلام کی مقدس ہستیوں کے خلاف نازیباں الفاظ استعمال کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے۔ جما عت اہلسنّت کے رہنمائوںسید رفیق شاہ،مفتی بلال قادری،علامہ کامران رضوی، مولانا الطاف قادری،سید عبد الحق شاہ سیفی، مولانا شوکت سیالوی،عبد اللہ میمن،غفران احمد ،شفیع رانانے ا یک بیان میں کہا کہ فاشسٹ مودی کی قیادت میں مسلمانوں اور اسلام کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے ۔بھارت میں قائم قدیم تاریخی مساجد کی شہادت،  اذان و حجاب پر پابندی،تاریخی مقامات کے مسلم نام و شناخت تبدیل ،مسلمانوں پرعرصۂ حیات تنگ کیا جا رہا ہے۔اسلام کی مقدس ہستیوں کے خلاف نازیباں الفاظ استعمال کرنے والوں کو صرف تنظیم سے نکالنا ہی کافی نہیں بلکہ ایسے افراد کیخلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے تاکہ آئندہ ایسے قبیح فعل کی کسی کو جرأت نہ ہو سکے۔ 
شاہ عبد الحق 

ای پیپر دی نیشن