لانڈھی کورنگی کا اعتماد صرف ایم کیو ایم پاکستان کو حاصل ‘محمد ابو بکر

کراچی (نیوز رپورٹر) 16جون کی صبح کا سورج بہت سے نام نہاد لیڈران کیلئے ایک تاریخ رات کی مانند ہوگا جب حق پرست عوام اپنے بھروسے مند انتخابی نشان پتنگ کو مہر لگا کر اپنے نمائندے کو کامیابی کا تاج پہنائے گی ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حق پرست نامزد امیدوار برائے حلقہ این اے 240محمد ابو بکرنے لانڈھی ٹاؤن یوسی 19 وارڈ 4میں کارنر میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔محمد ابو بکر نے کہا کہ لانڈھی کورنگی کے عوام کا اعتماد صرف ایم کیو ایم پاکستان کو حاصل ہے واحد ایم کیو ایم ہی ہے جس کے نمائندے الیکشن میں ووٹ حاصل کرنے کے بعد بھی عوام کے درمیان بیٹھ کر ان کے مسائل کو سنتے سمجھتے اور ان مسائل کو حل کرتے ہیں کیونکہ ایم کیو ایم اپنے نمائندے اس ہی عوام میں سے چنتی ہے۔محمد ابو بکر نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کا وطیرہ روز اوّل سے ہی خدمت انسانی رہا ہے پھر چاہے جیسے بھی حالات کیو ں نہ ہوں ایم کیو ایم کے نمائندے اپنے عوام کی خدمت کے جذبے سے سر شار رہیں گے جو کہ ہر دور میں ایم کیو ایم نے اپنے عمل سے ثابت بھی کیا ہے۔ ضمنی الیکشن برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 240کورنگی ٹاؤن یوسی 25 میں کارنر میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے حق پرست رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان مڈل کلاس طبقے کی نمائندگی کرتی ہے اور بلا رنگ و نسل وزبان ہر طبقے کے افراد کو ایوانوں تک پہنچاتی ہے ایم کیو ایم پاکستان میں تمام زبان اور مسالک سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہیں جن میں کوئی تفریق نہیں ہے تاریخ گواہ ہے کہ ایم کیو ایم کا کوئی رکن اسمبلی، رکن سینٹ یا کوئی وزیرکبھی کسی قِسم کی کرپشن یا ملک کی دولت لوٹنے میں ملوث نہیں رہاہے یہ عوامی نمائندے صرف اپنے عوام کی خدمت میں مصروف عمل رہتے ہیں۔صداقت حسین نے مزید کہا کہ 16جون کو ہونے ضمنی الیکشن حلقہ این اے 240 میں ایم کیو ایم پاکستان کے نامزد حق پرست امیدوار محمد ابوبکر کے انتخابی نشان پتنگ پر مہر لگا کر ان کو کامیاب کرائیں اور حق پرستی کا ثبوت دیں۔اس موقع پرسی او سی کے اراکین، بلدیاتی کمیٹی کے ارکین،مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے انجمنوں کی عہدیداران،ٹاون و یوسی کے ذمہ داران اور علاقے کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کری۔ضمنی انتخابات کے موقع پر لانڈھی ٹاؤن یوسی 20 ایریا 4C میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن رابطہ کمیٹی و حق پرست امیدوار برائے این اے 240 محمدابو بکرنے رکن رابطہ کمیٹی و حق پرست رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ، حق پرست سینیٹر خالدہ اطیب کے ہمراہ انصاری برادری کے لوگوں سے بات کی اس موقع پر لوگوں میں خاصہ جوش و خروش پایا گیا اور لوگوں نے اپنی موجودگی سے کارنر میٹنگ کوایک جلسہ میں تبدیل کردیا لوگوں نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امیدوار ابو بکر بھائی کے حق میں نعرے بازی کی اور اس بات کا یقین دلایا کے کامیابی انکا مقدر ہے۔ ضمنی الیکشن حلقہ این اے - 240 کے حوالے سے کورنگی ٹاؤن یوسی 28میں اقلیتی برادری نے میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ایم کیو ایم پاکستان شعبہ اقلیتی امور کے انچارج پطرس یوسف نے مرکزی اراکین اور رکن سندھ اسمبلی سنجے پروانی کے ہمراہ ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم پاکستان کے حق پرست امیدوار محمد ابو بکر کے انتخابی نشان پتنگ پر مہر لگا کر الیکشن کوکامیاب بنانے کے حوالے سے بات کی۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حق پرست امیدوار برائے این اے 240 محمد ابو بکر نے لانڈھی ٹاؤن یوسی 15 میں علاقہ مکینوں اور دکانداروں سے ملاقات کی گھر گھر اور بازارات میں میں ہینڈ بل تقسیم کئے بعد ازاں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی شاہد خان کے گھر جا کر ان کی عیادت کی واضح رہے شاہد خان گزشتہ چند روز سے انتہائی علیل ہیں۔اس موقع پر ان کے ہمراہ اراکین رابطہ کمیٹی،اراکین سی او سی،مرکزی شعبہ جات کے اراکین،سینیٹر خالدہ اطیب،حق پرست اراکین اسمبلی،ٹاؤن و یوسی کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔
محمد ابو بکر

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...