سندھ  بھرمیں کورونا ویکسین کی بوسٹر  ڈوز کے تیسرے مرحلے کا آغاز

Jun 07, 2022

حیدر آباد (نامہ نگار)سندھ بھرمیں کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کے تیسرے مرحلے کا  آغاز ہوگیا، جس میں 80لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔بوسٹرڈوز کیلئے تیسرے مرحلے میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین  80لاکھ افراد کوگھر گھر جاکر لگائی جائے گی۔پی پی آئی کے مطابق مہم 19 جون تک  جاری رہے گی وزیرصحت عذراپیچوہو کا کہنا ہے کہ سندھ میں بروقت ویکسین کی وجہ سے کورونا پر قابو پانے میں مدد ملی ہے بہتر حکمت عملی کی وجہ سے99فیصدافرادکی ویکسین مکمل کی جاچکی ہے۔عذراپیچوہو نے کہا کہ عوام بوسٹر ڈوز لگوا کر خود کو کورونا سے مزید محفوظ رکھ سکتے ہیں، اب تک پاکستان میں 12 کروڑ افراد نے کرونا ویکسین مکمل طور پر لگائی ہوئی ہے، جب کہ پورے ملک میں صرف 9 لاکھ افراد نے کرونا ویکسین کا پہلا بوسٹر ڈوز لگوایا ہے۔

مزیدخبریں