مدیر جامعہ مظاہرالعلوم مفتی عبدالجلیل انتقال کر گئے، کوٹ ادو میں سوگ میں کاروباری مراکز بند، معروف شخصیات کا اظہار تعزیت


کوٹ ادو(خبر نگار) دینی علمی وروحانی شخصیت مدیر جامعہ مظاہرالعلوم مفتی عبدالجلیل انتقال کر گئے،مرحوم کے وفات کی خبرسو سن کر سوگ میں شہر بھر کے تمام کاروباری مراکز بند کر دیے گئے،مرحوم مفتی عبدالجلیل جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی دینی درسگاہ جامعہ مظاہر العلوم کے مہتمم تھے اور کوٹ ادووگردونواح میں جامعہ مظاہر العلوم کی تقریباً 110 شاخیں مفتی عبدالجلیل کی نگرانی میں چل رہی تھیں،مرحوم مولانا مفتی عبدالجلیل میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کے بطور بلدیہ چیئرمین بھی رہے تھے،وہ دو مرتبہ صوبائی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑ چکے تھے اور دونوں بار ریکارڈ ووٹ حاصل کیے تھے،مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عشائ￿  گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ ادو میں ادا کی گئی جس میں کوٹ ادو کی سیاسی سماجی دینی و شہری حلقوں سمیت ڈاکٹرز وکلا تاجر صحافی سمیت ہر مکتبہ فکر کی کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ،دریں اثناء مفتی عبدالجلیل کی وفات پر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی،سابق ایم این اے ملک سلطان محمود ہنجرائ،سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا، ممبر صوبائی اسمبلی ملک غلام قاسم ہنجرائ￿ ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اشرف خان رند،سابق ممبر پنجاب اسمبلی محمد ذیشان گرمانی،کوٹ ادو عوامی اتحاد کے سربراہ ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ، امیدوار صوبائی اسمبلی ملک طاہر محمود پتل، امیدوار صوبائی اسمبلی میر آصف خان دستی،امیدوار صوبائی اسمبلی سید شہبازغوث بخاری،امیدوار صوبائی اسمبلی ملک شکیل احمد کوریہ، سبزی منڈی کے سیکرٹری جنرل چوہدری عبدالوحید،انجمن تاجران کے راہنما شیخ محمد عثمان،سابق صدر بار کونسل و امیدوار صوبائی اسمبلی محمد ارشد صدیقی و دیگر نے افسوس کا اظہار کر کیا۔

ای پیپر دی نیشن