ورلڈ برین ٹیومر ڈے کل منایا جائے گا پاکستان میں مریضوں کی تعداد میں سالانہ 13 ہزار سے زائد کا اضافہ 


ملتان‘ خانیوال(خصوصی رپورٹر ‘ نمائندہ خصوصی) ورلڈ برین ٹیومر ڈے کل منایا جائے گا۔اس مرض کے حوالے سے آگہی پیدا کرنے کے لیے تقریبات منعقد ہوں گی۔ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں برین ٹیومر کے مریضوں کی تعداد میں سالانہ 13 ہزار سے زائد کا اضافہ ہو رہا ہے۔اس بیماری کی 120 اقسام ہیں۔مگر دو اقسام بینجن(bengin) اور مالی گانٹ(maligant) تیزی سے پھیلتی اور نسبتاً زیادہ خطرناک ہیں۔برین ٹیومر یوں تو کسی بھی عمر میں حملہ آور ہو سکتا ہے مگر عموما 35 سال سے زائد عمر کے افراد میں پایا جاتا ہے۔بیماری کی علامات میں مسلسل سر درد،متلی،آواز،بصارت،سماعت میں تبدیلی، بازو یا ٹانگ میں جھرجھری محسوس ہونا،پٹھوں کا پھڑکنا شامل ہیں۔برین ٹیومر کے ایک تہائی مریض 5 سال تک اس بیماری سے جنگ لڑنے کے بعد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن