مالاکنڈ ڈویژن کے 7 مقامات پر لگیگ بجھا دی ی‘ کبل کے علاقے دیولئی‘ بری کوٹ میں کڑاکڑ اور چمتلئی میں بدستور شعلے بلند


مالاکنڈ (نوائے وقت رپورٹ) مالاکنڈ ڈویژن کے 10 میں سے 7 علاقوں کے جنگلات میں لگی آگ بجھا دی گئی جب کہ تین مقامات پر شعلے اب بھی بے قابو ہیں اور سوات کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر ابھی تک مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق تحصیل کبل کے علاقے دیولئی کے بری کوٹ کے علاقے کڑاکڑ ‘ خوازہ خیلہ کے علاقے چمتلئی میں بھی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں جب کہ کہوٹہ کے جنگل میں جمعہ کو لگنے والی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا جس سے 7 کلومیٹر رقبہ متاثر ہوا ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد میں مارگلہ ہلز پر بھی شدید گرمی کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی ہے جہاں محکمہ ماحولیات کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوج مارگلہ ہلز پر آگ بجھانے میں سول انتظامیہ کی مدد کررہی ہے۔
جنگلات/ آگ

ای پیپر دی نیشن