آئی ایم ایف کی تابعداری میں عوام سے روٹی چھین لی گئی، عون عباس بپی

Jun 07, 2022


رحیم یارخان،بیٹ ظاہر پیر(بیورورپور ٹ ، نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وسابق نائب ضلع ناظم چوہدری حسنین وڑائچ نے تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر سینیٹرعون عباس بپی سے ملاقات کی اورگلدستہ پیش کیااس موقع پرپارٹی وملکی سیاسی صورت حال اورپارٹی کی تنظیم سازی بارے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ سینیٹرعون عباس بپی نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پارٹی قیادت نے مجھ پراعتمادکااظہارکرتے ہوئے مجھے جوذمہ داری سونپی ہے اسے احسن طریقے سے نبھائوں گاجنوبی پنجاب کوپی ٹی آئی کاگڑھ بنانے میںکوئی کسراٹھانہ رکھوں گاتنظیم سازی کے حوالے سے جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کادورہ کروں گاپی ٹی آئی کے دیرینہ اوربنیادی کارکنان پی ٹی آئی کاسرمایہ ہیں اورپارٹی ان تمام کارکنان کوساتھ لے کرچلے گی، انہوں نے کہاکہ حکومت نے خو شحال پاکستان کومسائلستان بنا کررکھ دیا، سٹاک ایکسچینج بیٹھ گئی ہے مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی، روپیہ گر رہاہے جبکہ ڈالر اوپرجا رہاہے۔بیٹ ظاہر پیر سے نامہ نگارکے مطابقموجودہ حکومت عوام کا خون نچوڑنے میں مصروف ہے۔پٹرول،ڈیزل پھر بجلی اور گیس کے نرخ بڑھا کر عوام سے دووقت کی روٹی چھین کر آئی ایم ایف کی تابعداری کی جارہی ہے جبکہ مزید پٹرول ڈیزل کے مہنگا کرنے کی نوید بھی ہے۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے نومنتخب صدرسنیٹر عون عباس بپی نے  رہنماء تحریک انصاف توصیف رسول وینس سے گفتگو کرتے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی طرف سے عمران خان سمیت مرکزی قیادت کی گرفتاری یا نظر بندی حکومتی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔اگر حکومت نے بلاجواز قیادت یا کارکنان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو پورا پاکستان حکومت کیخلاف اٹھ کھڑا ہوگا۔ 

مزیدخبریں