ملتان روڈ توسیع منصوبہ، سڑک کی چوڑائی کم کئے جانے کا انکشاف

مظفرگڑھ(نامہ نگار)ملتان روڈ توسیع منصوبے کے لیے ایک مرتبہ پھر تعمیراتی کام شروع ہوگیا،،نالوں کی تعمیر کے لیے کھدائی کا عمل شروع،ملتان روڈ کے دکانداروں نے الزام عائد کیا ہے کہ بااثر افراد کے شاپنگ پلازوں اور تجارتی مراکز کو بچانے کے لیے محکمہ ہائی وے کی ملی بھگت سے سڑک کی بائیں جانب کم جگہ حاصل کی جارہی ہے جس سے ملتان روڈ کی چوڑائی کم ہونے اور منصوبے کی افادیت ختم ہونے کا خدشہ ہے، توسیع منصوبے کے دوران چند بااثر لوگوں اور تاجروں کے پلازوں اور تجارتی مراکز بچانے کے لیے چوری چھپے منصوبے کی چوڑائی ازخود کم کرکے نالوں کی تعمیر کا مرحلہ جلد ازجلد مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،تاجروں نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا ہے کہ منصوبے کی چوڑائی کا معائنہ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن