قطب پور،لودھراں( نامہ نگار ،خبر نگار)ضلعی انفارمیشن سیکرٹری فاروق ہاشمینے ڈپٹی کمشنر لودھراں ظہیر عباس شیرازی سے ملاقات کرکے قطب پور شہر کے مسائل کے بارے میں بتایا ڈپٹی کمشنر لودھراں نے کہا کہ وہ بہت جلد قطب پور کا دورہ کریں گے اور شہر میں زیر تعمیر منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا اور معیار اور رفتار کے اوپر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جائے گا حکومت کے دئیے گئے راشن پروگرام اور بچوں کے وظیفے میں کرپشن کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا دریں اثناء ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ڈینگی سے بچاؤ کا بہترین حل احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی مچھر کی پرورش گاہوں کی تلفی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ صحت کی جانب سے انسداد ڈینگی بارے عوامی شعور و آگاہی کیلئے منعقدہ واک کی قیادت کرتے ہوئے کیا، شرکائے واک نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر انسداد ڈینگی کے حوالہ سے احتیاطی تدابیر اور معلوماتی عبارات درج تھیں،واک کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے شہریوں میں انسداد ڈینگی سے بچاؤ بارے پمفلٹس اور لٹریچر بھی تقسیم کیا۔